ادکارہ صرحا اصغر نے چپکے سے نکاح کیوں کیا؟

کرونا وبا کے سائے میں گزرنے والےسال 2020میں جہاں معمولاتِ زندگی کی رعنائیاں کھو سی گئیں وہیں شوبز سے وابستہ کئی شخصیات نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز بھی کیا۔ اس سال معمولاتِ زندگی جہاں درہم برہم ہوئے وہیں کچھ شوبز شخصیات نے سادگی سے اور اچانک شادی کرکے اپنے مداحوں کو حیران بھی کیا۔ مختلف شوبز سٹارز کی طرح پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ صرحا اصغر نے بھی سال کے آخری دنوں میں خاموشی سے نکاح کر کے اپنے مداحوں کو سرپرائز دے دیا ہے۔
سال 2020 میں کئی شوبز ستاروں نے سادگی سے اہلخانہ اور قریبی عزیزوں کی موجودگی میں شادی کی اور سوشل میڈیا کے ذریعے زندگی کے نئے سفر کا اعلان کرتے دکھائی دیے۔اداکارہ صرحا اصغر نے بھی دیگر شوبز ستاروں کی بنائی گئی نئی روایت کے تحت انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر اور مختلفف ویڈیوز شیئر کیں۔
صرحا اصغر کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں جن میں انہوں سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہے۔انہوں نے اپنی نکاح کی تقریب کے لیے ڈیزائنر ہانیہ کامران کے تیار کردہ لباس کا انتخاب کیا تھا اور اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی۔
قبل ازیں انہوں نے اپنے مہندی لگے ہاتھوں کی تصاویر بھی شیئر کی جس میں وہ انتہائی سادہ لباس میں موجود ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر بھی جاری کی تھیں جس میں صرحا اصغر نے تقریب کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا تھا۔
تاہم صرحا اصغر نے اپنی مختلف تصاویر اور ویڈیوز تو شیئر کیں مگر انہوں نے ابتدائی طور پر اپنے شوہر کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا اور نہ ہی ان کی تصویر شیئر کی تھی۔بعدازاں صرحا اصغر نے اپنے شوہر عمر کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ کے شوہر نے بھی سیاہ رنگ کا لباس اور میرون رنگ کی واسکٹ پہنی ہوئی ہے۔ان کے شوہر عمر جن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ لالہ عمر کے نام سے ہے انہوں نے بھی صرحا اصغر کے ساتھ تصویر شیئر کی۔
مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی زندگی کے نئے سفر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے.
خیال رہے کہ صرحا اصغر نے 2015 میں شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے ‘کھوٹ’ میں اداکاری کی تھی۔صرحا اصغر نے رواں برس ڈراما ‘پیار کے صدقے’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بلال عباس خان کی بہن کا کردار بھی ادا کیا تھا جس سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ عموماً شوبز ستاروں کی شادیوں کا بہت چرچا ہوتا ہے اور مداح منتظر ہوتے ہیں کہ ان کا پسندیدہ اداکار اپنی زندگی کا نیا سفر کیسے شروع کرے گا، تاہم کرونا کی وجہ سے شادی کی تقریبات بھی ماند پڑتی دکھائی دیں اور گزشتہ برس کے مقابلے میں صرف چند ایک اداکاروں کی شادیوں کا چرچا رہا۔تاہم اداکاروں نے مختلف تقریبات کے بجائے محدود مہمانوں کے ساتھ شادی کو بھی اپنی خوشی قرار دیا، اس سال جو پاکستانی شوبز شخصیات شادی کے بندھن میں بندھیں ان میں سجل علی اور احد رضا میر، ثمینہ احمد اور منظر صہبائی، حنا الطاف اور آغا علی، شہروز سبزواری اور صدف کنول، فریال محمود اور دانیال راحیل، سارہ خان اور فلک شبیر، ثنا جاوید اور عمیر جسوال، آمنہ شیخ’ میرا انصاری، ہارون رشید، سید صائم علی، نمرہ خان اور دیگر شوبز سٹارز شامل ہیں۔
