الیکشن کمیشن کی ابتدائی حلقہ بندیاں غیرمنصفانہ ہیں،فافن

الیکشن واچ ڈوگ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے  الیکشن کمیشن کی ابتدائی حلقہ بندیوں کو غیرمنصفانہ قرار دے دیا۔

فافن نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے بیس فیصد سے زائد مجوزہ حلقوں کی آبادی میں کمی بیشی کی شرح 10 فیصد کی قانونی حد سے متجاوز ہے، 180 حلقے ایسے ہیں جن کی آبادی متعلقہ اسمبلی کی فی نشست اوسط آبادی سے قانونی طور پر تجویز کردہ10 فیصد تبدیلی کی عمومی اجازت سے متجاوز ہے۔حلقوں کی آبادی کا یہ فرق مساوی رائے دہی کے اس اصول کی بھی خلاف ورزی ہے۔

Back to top button