حکومت نے پیٹرول سستا کرکے ایل پی جی کی قیمت بڑھادی

حکومت نے پیٹرول سستا کرکے ایل پی جی کی قیمت بڑھادی۔اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے 86پیسے فی کلو اضافہ کردیا۔نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 246 روپے 15پیسے مہنگا ہو کر 3 ہزار 79 روپے کا ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 260روپے 98 پیسے فی کلو مقررکردی گئی ہے۔
