امریکا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

امریکی افواج کے دو ہیلی کاپٹر تربیتی سیشن کے دوران توازن قائم نہ رکھنے پر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے، حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکا کی ریاست کینٹکی کے گورنر نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی ابتدائی اطلاعات ملی ہیں جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے اس حوالے سے کام کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹرز میں سوار افراد کی حتمی تعداد ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی کریش کے بعد ان افراد کی حالت بتائی گئی ہے۔

امریکی فوج کے مطابق HH-60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر مختلف فوجی کارروائیوں بشمول فضائی حملوں اور طبی انخلاء کے لیے مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Back to top button