امریکہ :نسل پرست سفید فام کی فائرنگ سے10 افراد ہلاک

امریکہ میں نسل پرست سفید فام نوجوان نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق18 سالہ سفید فام حملہ آور فوجی یونیفارم، بکتر بند شیلڈ اور ہیلمٹ پہن کر بفیلو کی سپر مارکیٹ میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
اس واقعہ کو ملزم نے گیمنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کیا، ملزم پیٹون گینڈرون کی بندوق پر بھی نسل پرستی کے الفاظ درج تھے۔
نیویارک پولیس کے مطابق 13 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے 11 سیاہ فام ہیں، مارکیٹ سیاہ فام افراد کے اکثریتی علاقے میں ہے۔
پولیس کا کہنا تھا واقعے کی تحقیقات نفرت انگیز جرائم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں جبکہ سیاہ فام کمیونٹی کے افراد نے صدر جو بائیڈن نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے
