امریکی صدارتی الیکشن، ٹوئٹر و فیس بک نے پابندیاں سخت کر دیں

فیس بک اور ٹوئٹر دونوں ویب سائٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی انتخابات میں قبل از کامیابی کے دعووں پر وارننگ جاری کریں گے۔
ٹوئٹر اور فیس بک کی جانب سے امریکا میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے حوالے سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ وہ قبل از کامیابی کے تمام دعووں پر وارننگ جاری کریں گے۔ ٹوئٹر کے مطابق امریکا میں تین نومبر سے لے کر اگلے دو روز تک ہونے والی ٹمام ٹوئٹس اور پوسٹس میں وہ انتباہی مواد بھی شامل کرے گا، یعنی کہ جو کوئی ٹوئٹر پر امریکی انتخابات میں کامیابی کے دعوے پر مبنی ٹوئٹ یا کوئی بھی پوسٹ شیئر کرے گا تو ٹوئٹر مذکورہ پوسٹ یا ٹوئٹ پر وارننگ لکھے گا کہ مذکورہ دعویٰ تصدیقی یا حتمی نہیں ہے۔ ٹوئٹر کے مطابق ان کی جانب سے کامیابی کے دعووں پر کی جانے والی ٹوئٹس یا پوسٹس پر انتباہ کے مختلف جملے لکھے جائیں گے، جن میں یہ جملے بھی شامل ہوں گے کہ مذکورہ کامیابی کے دعوے کی تصدیق حکام نے نہیں کی ہے یا پھر ان دعووں پر تاحال سرکاری بیان جاری نہیں ہوا۔ فیس بک نے اپنے علیحدہ بیان میں کہا کہ وہ بھی قبل از کامیابی کے دعووں کی پوسٹس پر انتباہی جملے لکھے گا، جس سے غلط معلومات کے پھیلائو یا بے بنیاد دعووں کو روکنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ فیس بک نے بتایا کہ وہ امریکی انتخابات کے دوران رپورٹ ہونے والے اہم اشوز کو بھی براہ راست مانیٹر کرکے عوام تک مصدقہ معلومات اور شواہد پہچانے کا کام کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button