انارکھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہونگے ؟ماہرین نے بتادیا

ماہرین کاکہنا ہے کہ انار کو چھیلنا تو بہت مشکل لگتا ہے مگر اس کے رسیلے سرخ دانوں کو کھانے سے ساری محنت وصول ہوجاتی ہے۔ذائقے سے ہٹ کر یہ مزیدار پھل صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔اس کو کھانے سے جسم صحت مند ہوتا ہے اور مختلف امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔زمانہ قدیم سے یہ پھل انسانوں کی غذا کا حصہ ہے اور اس کے فوائد جاننے کے لیے بہت زیادہ تحقیقی کام بھی ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق انار کے چند فوائد جاننا آپ کے لیے اس پھل کا مزہ دوبالا کردے گا۔انار کے دانوں میں پولی فینول اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔پولی فینولز ایسے مرکبات ہیں جو خلیات کو نقصان پہنچانے والے غیرمستحکم مالیکیولز کا مقابلہ کرتے ہیں۔ان مالیکیولز کو فری ریڈیکلز بھی کہا جاتا ہے۔
انار میں پولی فینولز کی ایک قسم فلیونوئڈز موجود ہوتی ہے جو صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہے جبکہ مختلف امراض جیسے ہائی بلڈ پریشر اور کینسر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
