انڈونیشیا میں بندر رشوت لینے لگے

انڈونیشیا میں بندروں نے سیاحوں کے موبائل فون چوری کرنا شروع کر دیئے ہیں ، حیران کن بات یہ ہے کہ وہ موبائل فون رشوت لینے کے بعد سیاحوں کو واپس کرتے ہیں۔
خاتون سیاح کو اپنا فون واپس لینے کے لیے بندر کو بطور رشوت کھانے کی چیزیں دینا پڑیں۔خاتون نے بندر کو پھل کا ایک ٹکڑا پیش کیا جو اس نے لے لیا تاہم اس کے بعد بھی بندر نے فون واپس نہیں کیا اور فون واپس کرنے کے لیے دوسرے پھل کا مطالبہ کیا۔
بعد ازاں خاتون نے بندر کو دوسرا پھل دیا تو بندر نے انہیں فون واپس کر دیا۔
