بٹوہ مالک کو 51 سال بعد واپس مل گیا

گمشدہ بٹوہ 51 سال بعد مالک کو واپس مل گیا۔جی ہاں واقعی یہ حیرت انگیز واقعہ کینیڈا میں سامنے آیا جہاں رچرڈ گیلوری نامی فرد کا بٹوہ 1975 میں کینیڈا کے علاقے ڈارٹ ماؤتھ میں گم ہوگیا تھا۔
ایک بڑھئی نے اس بٹوے کو ایک گھر کی مرمت کے دوران دریافت کیا۔
میٹی گولڈ اسمتھ اپنے ساتھیوں کے ساتھ گھر میں کام کر رہے تھے جب انہیں یہ بٹوہ فرش کے نیچے سے ملا۔
اس کے اندر بٹوے کے مالک کا ڈرائیور لائسنس، ہائی سکول اسٹوڈنٹ آئی ڈی، تحریری برتھ سرٹیفکیٹ اور ایک ڈالر کے نوٹ کے ساتھ ایک تھیٹر ڈرامے کا ٹکٹ موجود تھا۔
میٹی گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا کے ذریعے بٹوے کے مالک کو ڈھونڈنے کی کوشش کی اور ان کی پوسٹ نے ڈونا گیلوری نامی خاتون کی توجہ حاصل کی۔
