بلڈ،شوگرکنٹرول کرنےکیلئےکچھ منٹ کی ورزش لازمی قرار

روزانہ کی بنیاد پر کچھ وقت کے لیے ورزش کرنے سے دل اور نظام تنفس کی فٹنس بہتر ہوتی ہے جبکہ میٹابولک صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔جرنل فرنٹیئرز ان نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے افراد جو اپنا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں، روزانہ کچھ منٹ کی جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنا کر فٹنس کو بہتر بنا سکتے ہیں جبکہ بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھ سکتے ہیں۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ یہ طریقہ کار ان افراد کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے جن کے لیے روزمرہ کے معمولات میں زیادہ وقت تک ورزش کرنا مشکل ہوتا ہے۔
اس تحقیق کے لیے 22 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن میں 994 ایسے افراد شامل تھے جو زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے کے عادی تھے۔
ان افراد کو ایک دن سے لے کر 12 ہفتوں کے دورانیے پر مشتمل ورزش کے پروگرام کا حصہ بنایا گیا۔یہ ورزشیں مختلف دورانیے اور اقسام پر مشتمل تھیں۔
