آئینی ترمیم نہ ہو ئی تو پرانی حلقہ بندیوں پر انتخاب ہوگا

 وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہےکہ نئی حلقہ بندیوں کیلئے وقت درکار ہو تو آئینی ترمیم کی جاسکتی ہے جب کہ حکومت اور الیکشن کمیشن چاہے تو ایسی صورت میں عبوری آرڈر ہوسکتا ہے لیکن آئینی ترمیم ممکن نہ ہوئی تو پرانی حلقہ بندیوں پر انتخابات کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔

 مصدق ملک نےکہا کہ حکومت آئینی مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہوجائے گی، نگران حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر الیکشن کروائے گی، ہمیں یقین ہے الیکشن 60 دن یا 90 دن میں ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن 60 دن میں بھی ہوسکتے ہیں، 55 دن میں بھی اور 65 دن میں بھی ہوسکتے ہیں، آئین میں الیکشن ملتوی کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، الیکشن میں تاخیر کی گنجائش چھوٹی چھوٹی باتوں پر بہانوں کیلئے نہیں ہے، جنگ یا کسی بڑی تباہی کی وجہ سے الیکشن ممکن نہ ہوں تو سمجھ آتا ہے۔

Back to top button