سانحہ9مئی،پرتشدد احتجاج کیس،شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

9 مئی کو ہونے والے پرتشدد احتجاج کیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 9 مئی پرتشدد احتجاج پر اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی، جس میں ایڈیشنل سیشن جج سید محمد ہارون شاہ نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے اپنے دلائل مکمل کیے جب کہ سرکاری وکیل کے آنے تک عدالت نے کیس میں وقفہ کیا۔ بعد ازاں شاہ محمود قریشی نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر حاضری لگوائی ۔
