کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی۔نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 44 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لیے مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی ہے۔

نیپرا کے مطابق صارفین سے اضافی رقم جولائی کے بل میں لی جائے گی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

Back to top button