آخر پرندے تاروں پر بیٹھنا کیوں پسند کرتے ہیں؟

آپ نے اکثر باہر گھومتے ہوئے دیکھا ہوگا کہ پرندے بجلی کی تاروں پر بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں۔درحقیقت متعدد پرندے ایک ساتھ تاروں پر بیٹھے ہوتے ہیں، مگر وہ ایسا کرتے کیوں ہیں اور انہیں کرنٹ کیوں نہیں لگتا؟اب تک سائنسدان اس بارے میں جو کچھ جان چکے ہیں وہ کافی دلچسپ ہے۔اس کے لیے پہلے یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ بجلی کس طرح کام کرتی ہے۔
جب برقی رو کنڈکٹرز یا تاروں کے ذریعے سفر کرتی ہے تو اسے اپنے راستے میں کم از کم مزاحمت کا سامنا ہوتا ہے۔بجلی کی تار میں کاپر وائر ہوتا ہے جو برقی رو کے بہاؤ کو مسلسل جاری رکھتا ہے۔جہاں تک پرندوں کے محفوظ رہنے کی بات ہے تو برقی رو بنیادی طور پر الیکٹرونز کی حرکت کو کہا جاتا ہے۔
جب ایک پرندہ کسی تار پر بیٹھتا ہے تو اس کے دونوں پیر بیک وقت ایک جگہ پر موجود ہوتے ہیں جس کے باعث الیکٹرونز پرندے کے جسم سے نہیں گزرتے۔جب الیکٹرون جسم سے نہیں گزرتے تو کرنٹ بھی نہیں لگتا۔
البتہ پرندے کا جسم کا کچھ حصہ بھی کھمبے یا تار سے چھو جائے تو پھر بجلی کے جھٹکے سے اسے کوئی نہیں بچا سکتا۔
