ایک تولہ سونا1لاکھ 41 ہزار650 روپےکا ہوگیا

ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،اور اس میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونےکی قیمت میں 2350 روپےکا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 1لاکھ 41 ہزار 650 روپےکا ہوگیا ہے،دس گرام سونےکا بھاؤ 2 ہزار 15 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 442 روپے ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونا 15 ڈالر اضافےسے 1862 ڈالر فی اونس رہا۔

Back to top button