شمالی وزیرستان:دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ،2 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ایک بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ملٹری چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آئی کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں 20 سالہ سپاہی ظہور خان، 23 سالہ سپاہی رحیم گل شامل ہیں۔

بیا ن میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی اور دہشتگردوں کو نشانہ بنایا، علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئےآپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کا نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Back to top button