بالی ووڈ کی ایسی فلمیں جو ہالی ووڈ کی نقل ہیں

بالی ووڈ کی کئی فلمیں نہ صرف تکنیکی اعتبار سے ہالی وڈ فلموں کی کاپی ہیں بلکہ کہانی اور کرداروں میں بھی یہ ہالی وڈ فلموں کا چربہ ثابت ہوتی ہیں۔ بالی ووڈ کی درجنوں ایسی مشہور فلمیں ہیں جو ہالی ووڈ کی فلموں کی کہانی کو بنیاد بنا کر بنائی گئی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ان میں سے کچھ مشہور فلموں کے بارے میں جنہیں بھارتی فلم انڈسٹری نے چوری کیا۔
گارڈ فادر (1975) اور سرکار (2005)
گارڈ فادر کا مشہور زمانہ کردار ادا کرنے والے اداکار ماریو کی یہ فلم امیتابھ بچن پر فلمائی گئی ۔فلم سرکار امیتابھ کی کامیاب فلموں میں سے ایک ہے۔
اٹ ہیپنڈ ون نائٹ (1934) اور دل ہے کہ مانتا نہیں (1991)
مہیش بٹ کی فلم دل ہے کہ مانتا نہیں ہالی ووڈ فلم اٹ ہیپنڈ ون نائٹ کی ہو بہو نقل ہے اگر آپ دونوں فلموں کو یکے بعد دیگرے دیکھیں تو آپ کو احساس ہو گا کہ فلم میں سوائے کرداروں کے چہروں اور زبان کے کوئی فرق نہیں۔
اولڈ بوائے (2003) اور زندہ (2006)
اولڈ بوائے ایک لڑکے کی کہانی ہے جو پندرہ سال اغواءرہتا ہے اور جب اسے رہا کیا جاتا ہے تو اسے پانچ دن دئیے جاتے ہیں کہ وہ اس بات کا پتہ لگائے کہ اسے کیوں اغواءکیا گیا۔زندہ فلم اس کی نقل ہے۔
بلیو سٹریک (1999) اور چور مچائے شور (2002)
دونوں فلموں کی کہانی اسی لڑکے کی کہانی ہے جو ایک نایاب ہیرا چراتا ہے اور پھر جیل جانے سے پہلے اسے چھپا دیتا ہے ۔
مسز ڈاوٹ فائر (1993) اور چاچی 420 (1997)
دونوں فلموں کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کی طلاق کے بعد وہ روپ بدل کر اپنے بچوں کے ساتھ جو اس کی سابقہ بیوی کے پاس ہوتے ہیں وقت گزارنے کے لیے نوکرانی بن جاتا ہے۔
