بالی وڈ اداکار  ارمان کوہلی منشیات کیس میں گرفتار

بھارت کے معروف رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے بالی وڈ اداکار ارمان کوہلی کو منشیات کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے گزشتہ روز اداکار کے گھر پر چھاپہ مار کر منشیات برآمد کی، میڈیا رپورٹس کے مطابق ارمان کوہلی کے گھر سے کوکین برآمد ہوئی۔

 ، بھارتی اداکارہ لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑی گئی بعدازاں ارمان کوہلی کو تفتیش کے لیے ممبئی میں ایک ایجنسی کے دفتر منتقل کر دیا گیا تاہم اب ان کی گرفتاری کی تصدیق سرکاری طور پر بھی ہو گئی ہے۔

خیال رہے ارمان کوہلی اداکار سلمان خان کی فلم ‘پریم رتن دھن پایو’ سمیت دیگر بالی وڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

Back to top button