بجٹ منظوری کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

بجٹ منظوری کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ
بجٹ منظوری کیلئے پنجاب اسمبلی کااجلاس 18مارچ یا اس سے پہلے طلب کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کاکہنا ہے کہ حکومت پنجاب گزشتہ 9 ماہ کے استعمال شدہ اورآئندہ تین ماہ کا بجٹ اسمبلی سے منظور کروائے گی ۔اسمبلی میں پیش کردہ بجٹ مکمل ایک سال کابجٹ ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 10 سے چودہ دن جاری رہنے کاامکان ہے۔پنجاب حکومت رواں مالی سال 2023،24 کا مکمل ایک سال کابجٹ ایوان میں پیش کرے گی۔بجٹ کی منظوری کے لئے لئے مکمل مالی سال کی بجٹ کی منظوری والا پراسس اختیار کیاجائے گا
وزیرخزانہ مجتی شجاع الرحمن بجٹ ایوان میں پیش کریں گے ۔
بجٹ پیش ہونے کے بعد ایک دن کے وقفے کے بعد اپوزیشن لیڈر بجٹ پر بحث کاآغاز کریں گے۔
بجٹ پرعام بحث کے بعد کٹوتی کی تحریکوں پرمقررہ وقت میں بحث اورمنظوری ہوگی ۔
کٹوتی کی باقی ماندہ تحریکوں پر گلوٹین کا نفاذ ہوگا، تمام مطالبات زر کی اسمبلی سے منظوری لی جائے گی۔
سپلمنٹری بجٹ کی منظوری کے لئے بھی طے شدہ طریقہ کار اختیار ہوگا۔سپلمنٹری بجٹ پر بھی بحث اور منظوری ہوگی۔
وزیرخانہ کاکہنا تھاکہ ہمیں ہر صورت بجٹ تیس مارچ سے قبل پنجاب اسمبلی سے منظور کروانا ہے ۔پنجاب حکومت کے مکمل ویژن اورترجیحات کی عکاسی 2024،،25کے بجٹ میں نظر آئے گی ۔
