صدر مملکت آصف علی زرداری کا تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
صدر ِمملکت نے فیصلہ درپیش معاشی چیلنجز کے پیش ِنظر کیا۔صدر آصف زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔صدر مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا، تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔
