برطرف گورنر نے نوٹیفکیشن غیرآئینی قرار دے کر مسترد کردیا

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنی برطرفی کیخلاف آئینی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے، برطرف گورنر کے مطابق نوٹیفکیشن غیرآئینی ہے، اس لیے اسے مسترد کرتا ہوں۔
عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ صدر نے غیر معمولی حالات کے پیش نظرسمری مسترد کی، کیبنٹ ڈویژن نےمجھے ہٹانے کا غیر آئینی نوٹی فکیشن جاری کیا جس کو مسترد کرتا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے جلد آئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
دوسری جانب پنجاب حکومت کے ذرائع نے کہا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر نہیں رہے اس لیے ان کو سکیورٹی نہیں دی جا رہی، علاوہ ازیں گورنر ہاؤس کے باہر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں اور پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو گورنر ہاؤس آنے پر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Back to top button