عون چوہدری وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر تعینات

حکومت کی جانب سے ترین گروپ کے عون چوہدری کو وزیر اعظم کا مشیر تعینات کر دیا گیا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے عون چوہدری کو وزیراعظم کی ایڈوائس پر مشیر تعینات کیا، وہ وزیراعظم کے مشیر برائے سپورٹس اور سیاحت ہونگے جبکہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔
عون چوہدری کو وزیراعظم کو مشیر بنائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
