بلدیاتی انتخابات میں شکست پر تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل

خیبرپختوںخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست پر تحریک انصاف نے تمام تنظیمیں تحیل کر دی ہیں، اس بات کا اعلان وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری کی جانب سے کیا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں میرٹ کے برعکس خاندانوں میں ٹکٹ دیئے جانے کی شکایات پر برہم ہوتے ہوئے تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
فواد چودھری نے بتایا کہ پاکستان میں 100 سے 1200 ٹکٹ دیئے جاتے ہیں اور تحریک انصاف کے سوا کسی اور جماعت کی یہ حیثیت ہی نہیں ہے کہ وہ اتنے ٹکٹ دے سکے یا اتنے لوگ کھڑے کر سکے، پیپلز پارٹی صرف اندرون سندھ اور مسلم لیگ(ن) پنجاب کی پارٹی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ تحریک انصاف کو کسی بھی طور پر کمزور تصور نہیں کیا جا سکتا اور ہم بحیثیت اراکین تحریک انصاف یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اس ذمے داری کو آسان نہ لیں اور وہ اس کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے انجام دیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی گرتی ہے یا تحریک انصاف کی سیاست متاثر ہوتی ہے تو دراصل پاکستان کی سیاست متاثر ہوتی ہے اور پھر آپ پارٹیوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بانٹ دیں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج پارٹی کا جو سینئر اجلاس ہوا، اس میں خیبرپختونخوا کے حالیہ انتخابات کی بنیاد پر وزیراعلیٰ محمود خان، پرویز خٹک اور دیگر اکابرین سے بات چیت کی اور اس میں دیگر ملکی قیادت بھی شریک ہوئی۔
تاہم فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں پارٹی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا حالانکہ ولیج کونسل کے انتخابات میں تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

Back to top button