سری لنکن منیجر قتل کیس میں گرفتار 64 ملزم رہا

سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا قتل کیس میں گرفتار64 ملزموں کو رہا کر دیا گیا، پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد 149 زیر حراست ملزموں میں سے 64 کو رہا کر دیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ زیر حراست افراد سی سی ٹی وی ویڈیو میں بھاگتے ہوئے دکھائی دیئے تھے، مزید 85 ملزموں سے تفتیش کی جا رہی ہے، کچھ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
28 دسمبر کو 18 ملزموں کو دوبارہ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائیگا جبکہ 67 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے 3 جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ اجلاس میں آج پریانتھا کمارا کے قتل کے حوالے سے مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی ، ملزموں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Back to top button