امریکہ نے چین پر درآمدی پابندیاں عائد کر دیں

امریکہ نے جبری مشقت کی شکایات پر چین پر درآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں، بائیڈن کی جانب سے بل پر بھی دستخط کر دیئے گئے ہیں، بل کی منظوری پر چین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مذمت کی۔
یہ بل ایغور اور مسلم اقلیت کے خلاف بیجنگ کے سلوک سے متعلق ایغور فورس لیبر پروینشن ایکٹ کے مطابق بیجنگ کے ساتھ امریکا کی حکمت عملی کا حصہ ہے، چین کے اس عمل کو واشنگٹن نے نسل کشی قرار دیا ہے۔
قانون سازوں کی جانب سے ایوان نمائندگان اور سینیٹ ورژنز پر اتفاق کرنے کے بعد اس ماہ کانگریس نے یہ بل منظور کیا تھا، قانون سازی کا ایک مقصد اس مفروضے کی تردید کرنا ہے کہ سنکیانگ میں سب ٹھیک ہے، جہاں بیجنگ نے ایغور اور دیگر مسلمانوں کے لیے حراستی کیمپ بنائے ہیں اور ان سے جبری مشقت کروائی جا رہی ہے۔
تاہم ایکشن کے نفاذ میں کچھ سامان جیسے کپاس، ٹماٹر، اور سولر پینل کی بناوٹ میں استعمال ہونے والا پولی سیلیکون کو ’اعلیٰ ترجیح‘ دی گئی۔

Back to top button