ہربھجن سنگھ کا ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
ہربھجن سنگھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ س ٹوئٹر، یوٹیوب پر شیئر کردہ ویڈیو میں اپنے 23 برس کے کیریئر کے اختتام کا جذباتی پوسٹ سے کیا۔
سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ہر اچھی چیز نے ایک روز ختم ہونا ہوتا ہے، آج میں بھی اس کھیل کو الوداع کہہ رہا ہوں جس نے مجھے زندگی میں سب کچھ دیا۔
ہربھجن سنگھ نے کہا کہ کرکٹ کیریئر کو یادگار اور خوبصورت بنانے والے ہر فرد کا شکریہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، شائقین نے بھی سپن بائولر کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
پراگیان اوجھا نے انہیں کیریئر کی مبارکباد دی تو لکھا کہ یہ کچھ ایسا تھا جس پر پورا ملک فخر کرتا ہے۔

Back to top button