گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ امجد حسین نے حلف اٹھالیا

 

 

 

گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیراعلیٰ امجد حسین نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ نے ان سے حلف لیا۔

امجد حسین ایڈووکیٹ کی تقریب حلف برداری میں میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر امیر مقام بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ 7 جون 2026 کو پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری، الیکشن میں نوجوانوں اور خواتین کا بڑا اہم کردار ہے، عوام نے پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ دیکر بڑی ذمہ داریاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا، مرکز میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہ ہونے کے باوجود عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا۔

ان کا کہنا تھا میں اپنی قیادت کا شکرگزار ہوں کہ جس نے بھرپور اعتماد کیا، مسلم لیگ ن کی قیادت کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے پیپلزپارٹی کو حکومت بنانے کا موقع دیا۔

امجد حسین کا کہنا تھاکہ  ہمارے پاس جو موسم ہے وہ شاید دنیا میں کسی کے پاس بھی نہ ہو، ہمیں یہاں دنیا کےلیے زمینی اور ہوائی سفر کی سہولیات دینی ہوں گی، ہم تمام سیکٹرز میں ریفارم کریں گے،گلگت بلتستان کو پاکستان کا ماڈل صوبہ بنائیں گے، عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

 

 

Back to top button