اسرائیلی وزیر دفاع کی ایران کو دھمکی، ہر خطرے کا جواب دینے کا اعلان

 

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ایرانی رہنما کسی بھی اقدامات کی حمایت یا حوصلہ افزائی کرے گا، اسے نشانہ بنایا جائے گا اور ہر خطرے کا جواب دیا جائے گا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کاٹز نے یہ بیان تہران میں جاری جنازے کے جلوس کے تناظر میں دیا۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے اور ممکنہ جانشین مجتبیٰ خامنہ ای بھی اسرائیل کے اہداف میں شامل ہیں، جس پر تہران نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تل ابیب میں اپنے اتحادیوں کو قابو میں رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے اس وعدے کو نظر انداز کیا تو ایران اس کا بھرپور جواب دے گا۔

 

روس کا یوکرین کے مختلف شہروں پر حملہ، 10 افراد ہلاک

علاوہ ازیں اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہر وقت اور ہر قسم کے خطرے کے خلاف اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

Back to top button