روس کا یوکرین کے مختلف شہروں پر حملہ، 10 افراد ہلاک

روسی افواج نے یوکرین کے مختلف شہروں پر فضائی حملے کرتے ہوئے 68 میزائل اور 351 ڈرون داغ دیے، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 46 سے زائد زخمی ہوگئے۔
یوکرینی فوج کے مطابق حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایاگیا ہے جس کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حکام کے مطابق کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی،امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کےلیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔
شہید سپریم لیڈر کے مشن کو پوری قوت سے آگے بڑھائیں گے : ایرانی صدر
یوکرینی حکام کاکہنا ہےکہ روس کی جانب سے حالیہ دنوں میں فضائی حملوں کی شدت میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے،جس کے باعث شہری علاقوں کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔
دوسری جانب روس کی جانب سے اس حملے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی روس نے یوکرین کے مختلف علاقوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیےتھے، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 34 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
