شہید سپریم لیڈر کے مشن کو پوری قوت سے آگے بڑھائیں گے : ایرانی صدر

 

 

 

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشن کو پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ عوام سے کیے گئے ہر وعدے کو پورا کریں گے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت،قومی خود مختاری اور اسلامی جمہوریہ ایران کے استحکام کےلیے وقف کیے رکھی۔ جب کہ ان کی قربانیاں پوری قوم کےلیے مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شہداء کے مشن کی تکمیل اور شہید رہبر اعلیٰ کے افکار و اہداف کو آگے بڑھانے کےلیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائےگی۔

ایرانی سفیر کا شہید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت پر پاکستان سے اظہار تشکر

دوسری جانب قدس فورس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شہید سپریم لیڈر نے عوام کی فلاح، امت مسلمہ کے اتحاد اور خطے کے مظلوم عوام کی حمایت کےلیے غیرمعمولی جدوجہد کی، جب کہ ان کے نظریات آئندہ نسلوں کےلیے بھی رہنمائی کا ذریعہ رہیں گے۔

Back to top button