بلوچستان میں آج سے تمام کاروبار صبح 3 سے شام 5 بجے تک کھول دیا گیا

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے اعلان کیا ہے کہ آج سے صوبے میں تمام کاروبار صبح 3 سے شام 5 بجے تک تک کےلیے کھول دیے گئے ہیں۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ڈیڑھ ماہ کے قریب لاک ڈاون کیا گیا جس میں بتدریج نرمی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان نے تین پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جبکہ ڈاکٹرز نے لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لاک ڈاؤن سے تاجر طبقہ بہت متاثر ہوا ہے، صوبے میں 13 لاکھ خاندان اپنی کفالت نہیں کر سکتی۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاون سے متعلق تمام فیصلے وفاقی حکومت کی ہدایات پر کیے گئے ہیں۔
لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا اور امید ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن میں تاجر برادری سماجی دوری اور کام کرنے کے معیاری طریقہ کار پر عمل کریں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج سے بلوچستان میں تمام کاروبار صبح 3 سے شام 5 بجے تک کےلیے کھول دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے دوران تاجر اور عوام تعاون نہیں کر رہے تھے اور خلاف وزری کرنے والے 27 ہزار دکانیں سیل کی گئی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہہ انجمن تاجران نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ماسک اور ضروری تدابیر اختیار کرنے کا وعدہ کیا ہے، اگر وہ اپنے وعدے پورے کری گے تو بازاروں کی رونقیں بحال رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم امید کرتے ہیں کہ ماسک اور ضروری تدابیر اختیار کرنے کے بعد کورونا کا پھیلاؤ کم ہو سکے گا، اگر دکانداروں نے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کی تو دکانیں سیل اور قانونی کارروائی کی جائے گی‘۔ انہوں نے عوام کو بھی خبر دار کیا کہ ’اگر عوام نے سماجی دوری اور ماسک کا استعمال نہ کیا تو گرفتاریاں ہوں گی‘۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ بدستور بند رہیں گی۔
صوبے میں کیسز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کوروناوائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1809 تک جا پہنچی ہے جب کہ صوبے میں ہونے والے ٹیسٹ میں سے 13 فیصد کے نتائج مثبت آرہے ہیں۔
