بچوں کی شادی طےکرنیوالےوالدین آپس میں شادی کرکےبھاگ گئے

بھارت میں دُلہے کے والد کی دُلہن کی ماں کے ساتھ بھاگ کرشادی کےبعد نوجوان جوڑے کی شادی موخرکرنا پڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ انوکھا واقعہ بھارتی شہرسورت میں پیش آیا جہاں بھارتی لڑکا اورلڑکی کی شادی فروری کے دوسرے ہفتے طے کی گئی اوراب تمام تر تیاریاں مکمل تھی کہ ان کی شادی کو وقت سے پہلے ہی موخر کر دیا گیا۔ بھاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بچوں کی شادی سے قبل ہی دُلہے کے والد نے دُلہن کی ماں کے ساتھ بھاگ کرشادی کرلی۔
بھاگ کر شادی کرنے والے شخص کی عمر48 جبکہ خاتون 46 سال کی ہیں۔ متاثرہ خاندان نے موقف اختیار کیا ہے کہ 10 روز قبل دلہا کےوالد اوردُلہن کی والدہ10 روز سے غائب ہیں۔ جس کے بعد دُلہا دُلہن نے موقف اختیار کیا کہ ہمارے والدین نے بھاگ کر شادی کر لی ہے۔
اہل خانہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھاگ کر شادی کرنے والا جوڑا ایک دوسرے کو بہت پہلے سے جانتے تھا اور ان کے درمیاں تعلقات بہت پرانے ہیں جو ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا تھے۔ تاہم اہل خانہ کو انتہائی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث دلہا دُلہن کی شادی روک دی گئی ہے۔ یہ بات بھی قابل غوررہے دُلہے کا والد ایک کاروباری شخص تھا اورپراپرٹی کا کام بھی کرتا تھا، اس کے ساتھ ساتھ بھارتی کی ایک سیاسی جماعت کا ممبر بھی تھا۔ واضح رہے بھارت میں آئے دن انوکھے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔
دُلہا دُلہن کے والدین کے بھاگ کر شادی کرنے کے بعد بچے شدید پریشان ہیں، شادی کی تمام تر تیاری مکمل کر لی گئی تھی۔ تاہم والدین کے بھاگ کر شادی کرنے کے بعد دُلہا دُلہن کے اہل خانہ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے دونوں کی گمشدگی پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ دونوں لا پتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
