بڑھتی آبادی خطرناک،بنیادی ضروریات بڑھ جائیں گی،خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے ایم این اے خورشید شاہ کاکہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔عوام کی بنیادی ضروریات بھی بڑھ جائیں گی۔
رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں اپنی روایات کو قائم رکھنا ہے، اپوزیشن کو منا کر واپس لانے کی کوشش ہونی چاہئے۔وہ روایت کا پاس کریں یا نہ کریں، واپس آئیں نہ آئیں ہمیں اپنا کام کرنا چاہئے۔اگر ہم درخت لگاتے ہیں، جڑ مضبوط ہو گی تو درخت بھی مضبوط ہو گی۔اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ آبادی ہے۔اس مسئلے پہ کوئی بات نہیں کرتا۔آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، 2030میں یہ آبادی بڑھ کے تیس کروڑ ہو جائے گی۔اس وقت دو کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔
خورشید شاہ نے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کو پانی، صحت اور تعلیم سمیت تمام بنیادی ضروریات درکار ہوں گی۔آپ ٹیکس نیٹ کو نہیں بڑھاتے پہلے والے ٹیکس دہندگان پہ مزید بوجھ ڈالتے ہیں۔
رہنما پیپلپزارٹی نے کہ سال2008 میں میرا پوتا پیدا ہوا، اذان کے بعد اس کے کان میں کہا گیا تم چونتیس ہزار روپے کے مقروض ہو۔اس سال میرا پوتا ہوا تو اس کے کان میں اذان کے بعد بتایا گیا تم دو لاکھ74 ہزار کے مقروض ہو۔وہ بولا کہ میں تو ابھی آیا ہوں میں نے تو کچھ لیا ہی نہیں۔
خورشید شاہ کے جملے پہ ایوان میں قہقہے لگ گئے۔
