توشہ خانہ:نیب کاتمام مرکزی کرداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب)نے توشہ خانہ کی تحقیقات میں فرح گوگی اور شہزاد اکبر سمیت دیگر کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کی تحقیقات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر سمیت تمام کرداروں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا گھڑی اور دیگر تحائف خریدنے کے دعویدار عمر فاروق کو بھی بیان قلمبند کرنے بلایا جائے گا۔ جب کہ گھڑی کی مارکیٹ ویلیو اور خزانے میں جمع رقم کا بھی موازنہ کيا جائے گا،، نیب عمران خان کے خلاف مبینہ کرپٹ پریکٹس پر چھان بین کر رہا ہے، اور توشہ خانہ سیکشن سے تمام ریکارڈ بھی حاصل کر چکا ہے۔

Back to top button