تین دن میں حکومت گرنے کی پیش گوئی کردی

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے تین دنوں میں حکومت گرنے کی پیشگوئی کردی۔

نوشہرہ میں جہانگیرہ ڈھیری سماجی شخصیت ان کے بیٹوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا کی عوام نے تحریک انصاف کی حکومت لاکر تبدیلی کا اعلان کردیا، عمران خان کو پھر سے اقتدار میں لانا عوام کی ضد ہے۔

پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری ملک سے مخلص نہیں ہیں، انہوں نے عوام کو لوٹا ہےاور مسلسل لوٹتے جارہے ہیں۔ تحریک انصاف کی مقبولیت کی واحد وجہ نوجوان ہیں۔

انکا کہنا تھا بے پناہ فرمائشوں سے تنگ اکر مولانا فضل الرحمان کو بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ مولانا اپ کو اسٹیٹ بینک کی چابی دے دیں۔

پرویز خٹک نے کہا شہباز شریف کی حکومت خود مستعفیٰ ہوگی اور الیکشن کا بھی جلد اعلان ہوجائے گا۔ وفاقی حکومت آنے والے تین دنوں میں دھڑام سے گرے گی۔

Back to top button