جسٹس قیصر رشید پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تعینات

پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قیصر رشید خان کو قائم مقام چیف جسٹس تعینات کردیا گیا۔
وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جسٹس قیصر رشید قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے فرائض انجام دیں گے۔جسٹس قیصر رشید کا تعلق مالاکنڈ سے ہے اور وہ 2011 میں پشاور ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ جسٹس قیصر رشید کو جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال کے بعد قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا عہدہ سونپا گیا ہے اور وہ مرحوم چیف جسٹس کے بعد سینئر ترین جج ہیں۔ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار سیٹھ کورونا کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
