جسٹس مندوخیل نے آج یوٹرن لیا

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جسٹس مندوخیل نے آج یوٹرن لیا اور اپنے بیان کی عجیب و غریب وضاحت دی۔
انہوں نے کہا کہ ان کو چاہیے تھا کہ یہ مؤقف تھا تو بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لیتے کہ وہ یہ بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج کو اتنا کمزور نہیں ہونا چاہیے۔
