دل کے لیے اخروٹ کے فوائد ’معدے‘ سے ہی شروع ہوجاتےہیں، نئی تحقیق

ٹیکساس ٹیکنکل کالج اور جونیٹا کالج نے مشترکہ طور پر یہ تحقیق کرکے کہا ہے کہ دل کو فائدہ پہنچانے کا سلسلہ معدے اور وہاں موجود خردنامیوں سے ہوتا ہے۔ اسے ایک نئی تحقیق بھی کہا جاسکتا ہے اخروٹ کی افادیت ثابت کرتی ہے۔
مارہرین نے اس کے لیے بعض رضاکاروں کو بھرتی کرکے انہیں تین گروہوں میں تقسیم کیا۔ پہلے گروہ سے کہا کہ وہ ایک ثابت اخروٹ کھائیں اور اس کے بعد ان کے کچھ ٹیسٹ لیے گئے۔ معلوم ہوا کہ جن افراد نے اخروٹ کھایا ان کی آنتوں میں ’ایل ہوموآرگینائن‘ نامی امائنو ایسڈ کی مقدار زیادہ تھی۔
دوسری جانب اخروٹ میں ایلفا لائنولینک ایسڈ (اے ایل اے) کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو دماغی، اعصابی اور قلبی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر روزانہ 57 سے 99 گرام اخروٹ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں جو ایک کپ اخروٹ کے برابر ہے۔