جمشید چیمہ ، اہلیہ کے کاغذات نامزدگی کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل

این اے 133 سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار جمشید چیمہ اور اُن کی اہلیہ کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے نیا بینچ تشکیل دے دیا، یہ نیا بینچ درخواست پر کل سے سماعت کا آغاز کرے گا۔

این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید اقبال چیمہ کی اپیل خارج کرنے کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کا نیا بینچ جسٹس جواد حسن اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل ہوگا۔

اس سے قبل 2 مختلف بینچ ان کی درخواستوں پر سماعت سے معذرت کر چکے ہیں۔ مشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی درخواستوں پر سماعت کے لیے یہ تیسرا بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

میاں بیوی کے کاغذات تجویز کنندہ کا این اے 133 کا ووٹر نہ ہونے کی بنیاد پر مسترد کیے گئے تھے، الیکشن ٹربیونل نے بھی یہ فیصلہ برقرار رکھا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ عدالت ہمیں انصاف دینے میں تاخیر کر رہی ہے جس پر ہم مایوس ہیں۔جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے آج سماعت سے معذرت کی۔

این اے 133 سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار جمشید چیمہ اور اُن کی اہلیہ کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے نیا بینچ تشکیل دے دیا، یہ نیا بینچ درخواست پر کل سے سماعت کا آغاز کرے گا۔

این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید اقبال چیمہ کی اپیل خارج کرنے کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کا نیا بینچ جسٹس جواد حسن اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل ہوگا۔

Back to top button