جھگڑے کے بعد 8 سالہ بچی نے باپ کی فروخت کا اشتہار لگا دیا

بھارت میں باپ اور بیٹی کے درمیان جھگڑا دلچسپ اور مزاحیہ صورت حال اختیار کر گیا۔بچی کے والد نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ 8 سالہ بیٹی سے معمولی سی بات پر جھگڑا ہوا جس پر بیٹی کی جانب سے حیران کر دینے والا لیکن مزاحیہ ردِ عمل سامنے آیا ہے۔
والد نے بتایا کہ بیٹی نے غصے میں آکر اپنے والد کی فروخت کا اشتہار گھر کے دروازے پر لگا دیا اور قیمت 2 لاکھ بھارتی روپے لگائی ہے۔بیٹی کے والد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اشتہار کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
بچی نے اشتہار پر لکھا ہے کہ ’2 لاکھ روپے میں باپ برائے فروخت، دلچسپی رکھنے والے افراد مزید معلومات کے لیے گھر کی گھنٹی بجائیں‘۔سوشل میڈیا پر بچی کی اس حرکت پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
