حرامانی نے شوہر کا موازنہ کن 6 بھارتی اداکاروں سے کیا؟

معروف اداکارہ، گلوکارہ حرامانی نے شوہر مانی کی تعریف کرتے ہوئے ان کا موازنہ بالی ووڈ کے ٹاپ سپر سٹارز کنگ خان، سلمان خان، اکشے کمار، عامر خان، بوبی دیول اور ہریتک روشن سے کر دیا۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار مانی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہریتک روشن جیسی باڈی، شاہ رخ خان جیسی ادائیں، بوبی ديول جیسے مضبوط بال، سلمان خان جیسی کمٹمنٹ، اکشے کمار جیسا مضبوط اور بہادر، عامر خان جیسا معصوم، 6 مردوں کی خصوصیت والا مانی۔حرا مانی نے اسی انسٹا گرام سٹوری پر میکا سنگھ کا مشہور گانا ’تو میرا ہیرو‘ بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر رکھا، اداکارہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کی کئی بار تعریفیں کرچکی ہیں، انہوں نے مانی کا موازنہ ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کتنی آسانی سے اپنی پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیت لیتے ہیں۔سلمان ثاقب شیخ جو مانی کے نام سے مشہور ہیں اور ان کی اہلیہ نامور اداکارہ حرا کی جوڑی کو پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی بہترین اور کامیاب جوڑی مانا جاتا ہے، یہ دونوں ہی عموماً ایک دوسرے کے ساتھ نہایت رومانوی انداز میں نظر آتے جبکہ سوشل میڈیا پر اکٹھے اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔حرا اور مانی کی شادی 2008 میں ہوئی تھی، اس وقت حرا صرف 19 سال کی تھیں، جوڑے کے دو بیٹے ہیں، مزمل (2009 میں پیدا ہوئے تھے) اور ابراہیم (2014 میں پیدا ہوئے تھے)۔ڈراموں ’’یقین کا صفر‘‘، ’’دل موم کا دیا‘‘، ’’آنگن‘‘، ’’دو بول‘‘ اور ’’میرے پاس تم ہو‘‘ جیسے سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حرا مانی نے گلوکاری کی دنیا میں بھی خود کو منوایا ہے،وہ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ سریلی آواز کی مالک بھی ہیں، ان کا گیت ’’سواری‘‘ مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا، جس میں حرا گیت گاتے ہوئے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

Back to top button