حمائمہ ملک کو نازیبا لباس زیب تن کرنا مہنگا کیوں پڑ گیا؟

معروف اداکار فیروز خان کی بہن و اداکارہ حمائمہ ملک نازیبا لباس زیب تن کرنے پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں، ڈرامہ ’’جندو‘‘ میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ حمائمہ ملک ان دنوں دبئی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز بھارتی اداکار و گلوکار پرنس نرولا کے کانسرٹ میں شرکت کی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کانسرٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے حمائمہ ملک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو کے منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین حمائمہ ملک کے لباس کے انتخاب کو دیکھ کر دنگ رہ گئے، دراصل اداکارہ مغربی طرز کا ایک سیاہ لباس پہنے ہوئے ہیں جس کے اوپر گلابی بلیزر پہنا ہے، اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر پرنس نرولا کے ساتھ ایک تصویر بطور انسٹا سٹوری شیئر کی اور اس کے ساتھ لکھا ‘ بہترین انسان، زبردست پرفارمر۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اداکارہ کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کبھی آپ ایک سچی مسلمان بن جاتی ہیں اور کبھی اس طرح نازیبا لباس میں گانوں پر رقص کر رہی ہوتی ہیں وہی دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ آپ کے بھائی فیروز خان کہاں ہیں؟ وہ آپ کو دین کی تعلیمات نہیں دینے آئے اب تک؟واضح رہے کہ اداکارہ کے نئے ڈرامے ’’جندو‘‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے، ڈرامہ ’ جندو ‘ ایک سچی کہانی پر مبنی ہے اور حمائمہ اپنے کردار میں بالکل نئے انداز جلوہ گر ہوں گی جبکہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں گوہر رشید، سمیعہ ممتاز، نذر الحسن، ہاجرہ یامین، فراز علی اور نعیمہ بٹ بھی شامل ہیں۔’’جندو‘‘ ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جو اپنے اردگرد کی دنیا سے لڑتی ہے اور ایک سادہ انسان سے ایک زبردست جنگجو میں بدل جاتی ہے، ڈرامہ قربان علی راؤ نے لکھا ہے اور ہدایت کاری انجم شہزاد نے کی ہے، اداکارہ نے اس سے قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر جاری اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ ان کا نیا پروجیکٹ ’ جندو ‘ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔
