حماد اظہر اور عالیہ حمزہ کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج

لاہور میں پی ٹی آئی کےجلسے میں شریک پارٹی رہنماؤں حماد اظہر، شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں پی ٹی آئی کے 30 سے 40 نامعلوم کارکن بھی ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔
ایف آئی آر کےمطابق حماد اظہر کی جلسےمیں موجودگی کی اطلاع پر پولیس گرفتاری کےلیے گئی،حماد اظہر کو اسٹیج سےنیچے لانے کےدوران شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ نےمزاحمت کی۔ایف آئی آر میں کہاگیا ہےکہ پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس کی وردی پھاڑ دی،ملزمان مزاحمت کرتےہوئے حماد اظہر کو چھڑوا کرلےگئے۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کےخلاف بھی لاہور اور کرک میں مقدمات درج کیےگئے ہیں۔علی امین گنڈاپور کے خلاف کےخلاف لاہور کے تھانے تھانا مناواں میں مقدمہ درج کیاگیا تھا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئیں۔
مقدمے کےمتن کےمطابق سیالکوٹ انٹر چینج پر علی امین گنڈاپور اسلحہ سےلیس ایک جتھے کی قیادت کررہےتھے،ان کےکہنے پر ٹال پلازہ پر کھڑی گاڑیوں کو آگ لگانےکی کوشش کی گئی اور مسلح جھتے نے اے کے 47 کے ذریعےپولیس سے مزاحمت بھی کی۔
