حکومت نے جے یو آئی کو ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کی آفر کر دی

پاکستان کا سیاسی میدان چئیرمین سینیٹ انتخابات کی وجہ سے خاصا گرم ہے۔اور یہاں پر آج انتہائی اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ حکومت نے جے یو آئی کو ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کی آفر کر دی۔
حکومتی رہنما پرویز خٹک نے جے یو آئی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی ہے جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں بتایا کہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ وہ ہماری ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بن جائیں۔ جب کہ مولانا عبدالغفور حیدری سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کےلیے نامزد کر دیا گیا ہے؟۔ جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا، صادق سنجرانی ہمارے چئیرمین ہیں ان سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ کچھ نہیں کہہ سکتا کہ 12مارچ کو چئیرمین سینیٹ کون ہوگا۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے چئیرمین سینیٹ کےلیے یوسف رضا گیلانی کو نامزد کیا ہے۔ اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر حفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، انتخابی نتائج کے تحت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حفیظ شیخ کو شکست دی تھی، یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے، جب کہ 7 ووٹ مسترد ہوگئے جب کہ خواتین کی نشستوں پر تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد نے 174ووٹ لے کر مدمقابل ن لیگ کی امیدوار فرزانہ کو شکست دے دی ہے، فرزانہ نے 161ووٹ لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button