حکومت کا ایران سے کشیدگی ختم، تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

نگران حکومت نے وزیر خارجہ کی بریفنگ کے بعد ایران سے کشیدگی ختم کر کے تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، پاکستان نے ایران کے ساتھ تناؤ ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور کابینہ نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کی منظوری دی۔ذرائع نے بتایاکہ نگران وزیر خارجہ نے کابینہ اجلاس کو بریفنگ دی اور کہاکہ ایران حالیہ تناؤ ختم کرنا چاہتا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے کشیدگی نہیں چاہتا، ہم نہیں چاہتے کہ ایران سے تعلقات خراب ہوں، ایران نے غلط اقدام کیا جس کا جواب دیا۔
