حکومت 32پیسے کی بھی کرپشن ثابت کرکے دکھائے

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے شدید تنقید کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بڑا چیلنج دے دیا۔لاہور میں ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کو چیلنج ہے کہ وہ ثابت کرے کہ 3200 ارب روپے میں 32 پیسے کی بھی کرپشن کی ہو۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کل شہباز شریف اور میرے خلاف نیا اسکینڈل کھڑا کر دیا گیا جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے میرے بھائی کو نوازا، ہم ان جھوٹے مقدمات کا مقابلہ کریں گے، ہمارے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی نہ کر کے غلطی کی: احسن اقبال رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہماری غلطی تھی کہ ہم نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی نہیں کی، عمران خان اور پی ٹی آئی کے لوگوں کو ناصرف جیل جانا چاہیے تھا بلکہ سزائیں بھی ہونی چاہئیں تھیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملکی قرضوں میں ایک کھرب سے زیادہ کا اضافہ ہو گیا، عوام کو صرف بدترین مہنگائی ملی،کون کہتا ہے کہ عمران خان ایماندار ہیں ؟ عمران خان مافیا کے سرپرست ہیں، میں عمران خان سے زیادہ انکم ٹیکس دیتا ہوں لیکن کرائے کے مکان میں رہتا ہوں۔کرپٹ ٹولے کے سرپرست عمران خان ہیں: مریم اورنگزیب دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لاہور نیب فارغ ہو گئی تو اب راولپنڈی نیب سے طلبی کی خبر آگئی، یہ ایک کرپٹ ٹولہ ہے جس کے سرپرست عمران خان ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 3.3 ٹریلین کے منصوبے لگانے والے پر 45 لاکھ کے پودے لگانے کا الزام لگایا گیا لیکن نیب نیازی گٹھ جوڑ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتا۔پنجاب کو گند کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے: مریم اورنگزیب ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ لاہور کو بنجر کر دیا گیا ہے اور پنجاب کو گند کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے، ملک ٹھیکے پر دینے والے پوچھتے ہیں کہ شہباز شریف نے احسن اقبال کے بھائی کو ٹھیکہ دیدیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مافیاز کی جیبیں بھرنے والوں کو انعام دیا جاتا ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بعد عمران ایف آئی اے گٹھ جوڑ شروع ہو گیا، ان تین برسوں میں نیب، عمران خان اور شہزاد اکبر سب تھک گئے لیکن کرپشن ثابت نہ کر سکے۔

Back to top button