خاتون اول کیخلاف جو الفاظ استعمال کیے گئے گالی کہلاتے ہیں

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ خاتون اول کیخلاف جو الفاظ استعمال کیے گئے اسے گالی کہتے ہیں ، 3 سے 4 ماہ کے دوران مسلسل مہم چلائی جا رہی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اخلاقی گراوٹ کے معاملے پر بات کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے ، خاتون اول پر بار بار حملہ بازی کی جاتی ہے جبکہ محترمہ کلثوم نواز پر کبھی بات نہیں کی گئی ہے۔
خاتون اول وزیراعظم عمران خان کی بیوی ہونے سے قبل اس ملک کی بیٹی اور ایک ماں ہیں ، خاتون اول ایک غیر سیاسی خاتون ہیں، ان کے بچے ہیں، نواسے ہیں، آپ کے پاس اگر ثبوت ہیں تو آپ بے شک خاتون اول کے خلاف خبر کریں، اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے کا مقصد ان کو گالی دینا ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ آرٹیکل لکھنے والی ایک خاتون دن میں 53 مرتبہ مریم نواز سے فون پر بات کرتی ہیں، مریم صفدر کے علاوہ نواز شریف کی ایک اور بیٹی ہیں ہمیں ان کے نام کا بھی علم نہیں، شہباز شریف کی بھی بیٹیاں ہیں۔
