کالعدم تحریک لبیک کا کل سے ناموس رسالتْ مارچ کا اعلان

کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے کل بروز جمعہ سے اسلام آباد کی طرف ’ناموس رسالت مارچ‘ کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو تیاری کا حکم دے دیا جبکہ پولیس کی جانب سے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ بھی شروع ہو چکی ہے۔

کالعدم تحریک لبیک کی مرکزی شوریٰ نے کل بعد نماز جمعہ لاہورسے اسلام آباد کی طرف ’ناموس رسالت مارچ‘ کا اعلان کر دیا ، لانگ مارچ کا آغاز مرکز رحمت اللعالمین سے ہوگا۔

کالعدم تحریک لبیک کی مرکزی شوری نے لاہور میں جاری دھرنے کے دوران واضع کیا ہے کہ حکومت نے طاقت کا استعمال کیا تو حالات کی ذمہ دار خود ہوگی ، احتجاج کرنا ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے۔

دو ہفتے تک پر امن احتجاج کیا مگر حکومت نے ایک نہ سنی، 6 ماہ عدل و انصاف کے لیے ہر دروازے پر گئے لیکن حکومت نے کوئی ایک بھی معاہدہ پورا نہیں کیا ، ہم 26 لاشیں اُٹھا کر بھی پر امن رہے، فیض آباد میں بھی ہم نے لاشیں اٹھائی اور پر امن رہے، حکومت نے اب طاقت کا استعمال کیا تو پلان بی بھی ہمارے پاس ہے۔

Back to top button