خاتون کی ساڑھی پہن کر مانچسٹر میراتھن میں شرکت

برطانیہ میں ہونے والی مانچسٹر میراتھن اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کر گئی جبکہ ایک بھارتی نژاد خاتون ساڑھی پہن کر میراتھن میں شریک ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے لیکن پورے میراتھن میں ایک خاتون سب سے ہی منفرد رہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے روایتی لباس ساڑھی پہن کر میراتھن میں حصہ لیا اور 42.5 کلو میٹر تک دوڑ لگائی۔

سوشل میڈیا پر مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے خاتون کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر انہیں سراہا جارہا ہے۔

Back to top button