بالوں کے سفید ہونے کی اہم وجہ سامنے آ گئی

طبی ماہرین نے سر کے بالوں کے سفید ہونے کی اہم وجہ سے پردہ اٹھا دیا ہے، خلیات میں منتقلی کی صلاحیت ختم ہونے پر بالوں میں سفیدی اترنے لگتی ہے۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے بالوں کے سفید ہونے کا میکنزم دریافت کرلیا ہے، جس سے بالوں کی سفیدی کو روکنے یا ریورس کرنے میں مدد مل سکے گی۔

ایسے مخصوص اسٹیم سیلز جو متعدد اقسام کے خلیات تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان میں بالوں کی جڑوں میں یہاں سے وہاں منتقل ہونے کی منفرد صلاحیت ہوتی ہے، مگر عمر بڑھنے سے یہ صلاحیت ختم ہو جاتی ہے جس کا نتیجہ بالوں کی سفیدی کی شکل میں نکلتا ہے۔

Back to top button